ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی مسائل کوحل کرواوں گا: رانا مشہود

اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی مسائل کوحل کرواوں گا: رانا مشہود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کی حلقہ کے لیگی کارکنان سے میٹنگ، کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی مسائل کوحل کرواوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں لیگی کارکنان سے ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ نہیں دے رہی اور واٹرسپلائی، سیوریج سمیت بہت سےمسائل حل ہونے والے ہیں۔

جن پرفوری توجہ کی ضرورت ہے، رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کواس حوالے سے بارہا کہا ہے لیکن عوامی مسائل کے حل کی طرف کسی کی توجہ نہیں، رانا مشہود احمد خان نے لیگی کارکنوں کوہدایت کی کہ پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کے سلسلےمیں متحرک کارکنوں کی لسٹ مرتب کریں۔  جبکہ اس موقع پر لیگی رہنما سید ندیم الحسن شاہ، چودھری جمشید جٹ، محمدعامر، قاسم خان، ملک ذیشان سمیت دیگربھی موجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer