ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ ؛اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے ،وزیر اعظم

پاکستان صرف ہمارا ہمسایہ ہی نہیں بلکہ بھائی اور قریبی دوست ہے ، ایرانی صدر

ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ ؛اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے ،وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی  اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اور دعا کی۔

 وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود
وزیراعظم شہبازشریف نے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ گفتگو  کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی  پریس کانفرنس 
وزیراعظم شہبازشریف  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت سے طاقتیں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔بیلسٹک میزائل کے حوالے سے دہرا معیار نہیں ہوناچاہیے ،ایران کے میزائل پروگرام کی بات کبھی مذاکراتی ٹیبل پرنہیں ہوئی مفاہمتی یادداشت میں ایران کے میزائل پروگرام کا کوئی ذکر نہیں ،ایرانی قیادت اپنے میزائل پروگرام کے بارے بات بھی نہیں سننا چاہتی تھی ، اپنے بھائی مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان پر دوبارہ خوش آمدید کہتا ہوں ،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے ،ہم آج یہاں روشن مستقبل کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، یقین دلاتا ہوں پاکستان امن اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،

وزیراعظم  نے  ایران امریکا مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط میں اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔ایران میں ہزاروں افراد کی شہادت پر افسوس ہے ،جنگ بندی اور ایم اویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتھک محنت کی،ہم نے کہا تھا ،جنگ رکوانے کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں ،بطور ڈاکٹر صدر مسعود پزشکیان کی انسانیت کے لیے بھی بہت خدمات ہیں ،بہت خوشی ہوئی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہوا ، بطور ثالت پاکستان نے امن عمل کے لیے خلوص نیت سے کاوشیں کیں ، امن عمل میں امیر قطر ، سعودی ولی عہد ، ترکیہ مصر کے صدور کی بھی حمایت کا مشکور ہوں ۔دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ہاتھ تھامے ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی دور اندیش قیادت کو بھی سراہتا ہوں ،بحران کے دوران ایرانی عوام نے مثالی جرات اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای  کی شہادت بھی بڑا نقصان ہے ، پاکستان اور ایران صرف ہمسائے نہیں بلکے ہزاروں سال کی تہذیب سے بھی جڑے ہیں ،  ثالثی عمل میں پاکستان پر اعتماد کے اظہار پر ایرانی قیادت کے مشکور ہیں ۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان  کی  پریس کانفرنس

ایرانی صدر  مسعود پزشکیان نے کہا پاکستان اور ایران یکجان اور دو قالب ہیں ،پاکستان صرف ہمارا ہمسایہ ہی نہیں بلکہ بھائی اور قریبی دوست ہے ۔پاکستان اور ایران مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں ، ماضی قریب میں ہونےوالے واقعات دونوں ملکوں کےقریبی تعلقات کے عکاس ہیں۔مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا،امن ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے ۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تعمیری ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاندار اسقبال اور بھرپور میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا مشکور ہوں۔پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں ۔چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے خوشحال مشترکہ مستقبل کے لیے آگے بڑھنا ہے ، امن عمل کے لیے مصر کی قیادت اور دوست ممالک کے بھی شکر گزار ہیں۔