ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان انڈیا سے جنگ کرے گا اور چھ دریاؤں کا پانی لے گا

Bilawal Bhutto on India, City42, Pakistan India conflict on water, Indus River Water Treaty
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےخبردار کیا ہےکہ انڈیا نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان اانڈیا سے جنگ کرے گا اور چھ کے چھ دریاؤں کا پانی لے گا۔

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران غیر معمولی  خطاب کیا اور کہا  پاکستان بھارت تنازعہ پر پاکستان کی پالیسی کی ایک بار پھر صراحت کے ساتھ بیان کیا۔ بلاول بھٹو کے خطاب کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدہ کی وائلیشن کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے  گا اور اور ایسی کوئی کوشش جنگ پر منتج ہو گی۔

پی ٹی آئی کا شور شرابا

بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شور مچانا شروع کر دیا جو ان کے خطاب کے اختتام تک جاری رہا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے  خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے یا جنگ کیلئے تیار رہے، پانی پر جنگ لڑنا پڑی تو اگلی جنگ بھی جیتیں گے۔

 بھارت نے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہا، پانی روکنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر پانی روکا گیا تو ہمیں جنگ لڑنا پڑے گی، ہم جانتے ہیں ہماری افواج، ایئرفورس بالکل تیار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے پاس دو ہی آپشنز ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم 6 کے 6 دریا اپنے عوام کو دلوائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو باقاعدہ دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کرایا جائے، بھارت نے کوشش کی پاکستان کو آئی ایم ایف کا پیکج نہ ملے، ہر محاذ پر پاکستان جیتا اور بھارت ہارا، ہم نے اقوام متحدہ کے فورم پر اپنا مؤقف پیش کیا، پاکستان کی وزارت خارجہ اور سفیروں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

  اللّٰہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔