ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر  یونی ورسٹی کا معیار انٹرنیشل لیول پر لائیں، بیرسٹر سلطان کی ہدایت

 کشمیر  یونی ورسٹی کا معیار انٹرنیشل لیول پر لائیں، بیرسٹر سلطان کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سختی سے ہدایت کی ہے  کہ جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور یونیورسٹی کو عالمی سطح کی جامعات میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اوراس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھاجائے اور یونیورسٹی کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور جامعہ ہذا میں عالمی معیار کے مطابق تدریسی عمل کو فروغ دیا جائے۔

  ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ریاست کی یونی ورسٹیوں کے سینڈیکیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وہ جامعہ کشمیر میں مستقل وائس چانسلر کا تقرر جلد کرین گے۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر کے صدر  اور  آزاد جموں وکشمیر کی یونیورسٹیوں کے چانسلر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کا 56واں سینڈیکیٹ اجلاس آک  ہوا۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں قائمقام وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری،سیکرٹری صدارتی امورڈاکٹر محمد ادریس عباسی،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب،نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیش کمیشن آصف حسین،نمائندہ فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن نسیم احمد خان،نمائندہ فیڈرل سیکرٹری فنانس محترمہ طاہرہ مبین، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر بشیر چوہدری، سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ چوہدری محمد ظہیر، نمائندہ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات، رجسٹرار یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر سعادت حنیف ڈاراور دیگر ممبران سینڈیکیٹ نے شرکت کی۔

اجلاس میں  قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے  چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینڈیکیٹ کےارکان کو جامعہ کشمیر میں تعلیمی سرگرمیوں، جاری پروجیکٹس، انتظامی معاملات اور جامعہ کشمیر کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں مستقل وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی تعیناتی کے لئے بنائی گئی سرچ کمیٹی کی سفارشات کو بھی زیربحث لایا گیا ۔

چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جلد ہی وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر کی مستقل تعیناتی کی منظوری دیں گے۔