ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے،اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے،قومی اسمبلی میں قرارداد اکثریتی رائے سے منظورکرلی گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے، اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد اکثریتی رائے سے منظورکرلی گئی۔

  قومی اسمبلی کا اجلاس وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو سوات معاملہ پر متفقہ قرارداد پیش کردی گئی،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں، اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے، اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے،قرارداد اکثریتی رائے سے منظورکرلی گئی۔

 اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں شروع ہوا تو اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا ،اپوزیشن ارکان واپس آئے تو سپیکر کے وزیردفاع کو مائیک دینے پر دوبارہ تنازع شروع ہوگیا،اپوزیشن نے ہنگامہ کردیا ،نعرے بازی کی ۔

  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں بولوں گا،کوئی نہیں روک سکتا،ایوان میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔ اقلیتوں کا ملک میں رہنے کا برابر حق ہے،اپوزیشن جو مسئلہ اٹھانا چاہتی ہے،اسکا بھی جواب دونگا۔