ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار اور ایل این جی خریداری پر اہم اجلاس آج طلب

وزیراعظم کا پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار اور ایل این جی خریداری پر اہم اجلاس آج طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور ایل این جی کارگوز کی خریداری سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

 اجلاس میں خطے کی موجودہ کشیدہ اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر توانائی کے شعبے سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے موجودہ نظام پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ بنیاد پر تعین کے طریقہ کار کے نفاذ کے بعد اس کے اثرات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران پیٹرولیم پرائس مکینزم کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں ایل این جی کارگوز کی خریداری کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کو اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کارگوز حاصل کرنے پر زیادہ انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید برآں، قطر سے ایل این جی کی سپلائی میں تعطل کے نتیجے میں پاکستان کو نسبتاً مہنگے داموں اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے، جبکہ جولائی کے لیے ملک پہلے ہی پانچ ایل این جی کارگوز کی خریداری کر چکا ہے۔