سٹی 42 : لاہور کے بعد راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے تعلیمی بورڈز نے بھی میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 2025 سائنس گروپ بوائز کی پہلی تین پوزیشنز کا اعلان کردیا ۔
حدیبیہ ایجوکیشنل کمپلیکس، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول راولپنڈی کے سٹوڈنٹ محمد عثمان نے 1188/1200 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے کے سٹوڈنٹ سعد خان نے 1172/1200 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، جبکہ سٹوڈنٹ آیان خان نے 1169/1200 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 2025 جنرل گروپ بوائز کی پہلی تین پوزیشنز کا اعلان کردیا ۔
الکوثر اسلامک سینٹر فتح جنگ اٹک کے سٹوڈنٹ محمد حنان سعیدی نے 1031/1200نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
حدیبیہ ایجوکیشنل کمپلیکس، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول نیو چاکرہ کے سٹوڈنٹ محمد عثمان نے 1031/1200نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جامعۃ المدینہ عثمان غنی راجہ چوک ڈھوک گنگال راولپنڈی سکول کے سٹوڈنٹ محمد احمد نے 982/1200 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ اور افسر تعلقات عامہ ارسلان علی چیمہ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کل فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ہو گی۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
محمد معیز قمر نے 1189 نمبر کے ساتھ بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
ماہم ممتاز نے 1187 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ میرب ورک نے 1186 نمبر کے ساتھ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
میٹرک کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ڈی ایم سی ہال میں منعقد کردہ تقریب تقسیم انعامات میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا جائے گا۔
ملتان تعلیمی بورڈ
ملتان میں میٹرک سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی کردیا گیا۔
میٹرک میں پہلی پوزیشن ہارون حامد نے 1193 نمبرز لے کر حاصل کی۔
حسنینہ فاطمہ نے 1188 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ حافظہ اشبہ فاطمہ،میرب فاطمہ، خدیجہ کی 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن رہی ۔