ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان ٹیچنگ اسٹاف کی ایڈہاک تعیناتی کاطریقہ کار تبدیل

نان ٹیچنگ اسٹاف کی ایڈہاک تعیناتی کاطریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:نان ٹیچنگ ملازمین کو اسسٹنٹ پروفیسر ایڈہاک پر تعینات کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نےاسسٹنٹ پروفیسرایڈہاک لگانےکاطریقہ کاربدل دیا,نان ٹیچنگ ملازمین اب بغیراشتہاراورسلیکشن بورڈکےاسسٹنٹ پروفیسرنہیں لگیں گے,وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی بنائی جانیوالی4رکنی کمیٹی کی سفارشات سینڈیکیٹ سےمنظور ی دی ،سینڈیکیٹ کی منظوری کےبعدرجسٹرارکی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

بغیراخباراشتہارکوئی بھی نان ٹیچنگ ملازم اسسٹنٹ پروفیسرایڈہاک گریڈ19میں نہیں لگےگا،2013سےان سروس لیکچرارپی ایچ ڈی کےبعداسسٹنٹ پروفیسرایڈہاک کردیاجاتاتھا،پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے کیےجانیوالےفیصلے پر تحفظات  کئے گئے۔

 ملازمین  کا کہنا تھا کہ 400ملازمین نے ایم فل اور 30 سے زائد نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،یونیورسٹی کو نان ٹیچنگ پڑے لکھے ملازمین کو سہولت دینی چاہئے،نئی پالیسی کا عملدرآمد ان سروس لیکچررز پر بھی ہونی چاہئے۔