ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ گل پلازہ ؛ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛24 گھنٹے میں مقدمہ درج کرنے کا امکان

سانحہ گل پلازہ ؛ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛24 گھنٹے میں مقدمہ درج کرنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گل پلازہ کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی؟ حکومتی ابتدائی رپورٹ تیار  ہوگئی ۔

  سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی زمین کے ایم سی کی ملکیت تھی۔  گل پلازہ کی زمین 1883 میں ٹرام سروس کیلئے ایسٹ انڈیا کمپنی کو 99 سال لیز پر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جینیکا کمپنی نے 1979 سے زمین پر نظریں رکھنا شروع کیں۔ ریکارڈ میں انکشاف نے کہا   1983 میں زمین کی 99 سالہ لیز ختم ہو گئی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیز ختم ہونے سے ایک ماہ قبل زمین جینیکا نامی گروپ نے خرید لی۔جماعت اسلامی کے میئر عبدالستار افغانی کے دور میں زمین کا تبادلہ ہوا۔ جماعت اسلامی کے میئر عبدالستار افغانی  1979 سے 1987 تک میئر رہے۔  عبدالستار افغانی کے دور میں ختم لیز  کے باوجود تعمیرات شروع ہوئیں۔ لیز ختم ہونے کے باوجود گل پلازہ کی عمارت کی تعمیر شروع کر دی گئی۔  بغیر لیز گل پلازہ کی تعمیرات سات سال تک جاری رہیں۔ گل پلازہ کی زمین ایم کیو ایم کے میئر فاروق ستار کے دور میں لیز پر دی گئی۔ کے ایم سی کی زمین گل پلازہ کیلئے 3 نومبر 1991 کو الاٹ کی گئی۔ گل پلازہ کی لیز پر سابق میئر کراچی فاروق ستار کے دستخط موجود ہیں ۔  کے ایم سی کی زمین گل پلازہ کیلئے صرف تین روپے فی گز کرائے پر لیز کی گئی۔؎ رپورٹ کے مطابق 1991 میں فاروق ستار نے زمین کی باضابطہ لیز دی۔ 2003 میں گل پلازہ کے اضافی فلور ریگولرائز کئے گئے، اضافی فلور کی منظوری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان کے دور میں دی گئی ۔

گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد

گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو گئی ۔16افراد کی لاشیں ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرلی۔سانحے میں 65 سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ عمارت میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ۔ تاجر برادری نے سانحے پر اجلاس بلا لیا۔تاجروں  نے  گل پلازہ آپریشن جلد مکمل کرنے کی اپیل  کی ہے ۔ْ تاجر برادری نے سانحے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ  کردیا ۔ 

چیئرمین ہول سیل اینڈ گروسری  نے کہا کراچی کو ایک سال کے لیے فیلڈ مارشل کے حوالے کیا جائے۔ متاثرہ   افراد کے خاندانوں کی    بحالی ممکن بنائے ۔تمام تاجروں کی مکمل بحالی تک ساتھ رہوں  گا۔

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت 

سانحہ گل پلازہ  کا مقدمہ آئندہ 24 گھنٹے میں درج ہونے کا امکان  ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کی جائے گی۔ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج ہوگا۔مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات شامل ہوں گے۔ وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو احکامات دیدیئے ہیں۔ 

آئی جی سندھ کو کچھ ہدایات دیدی ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کا حکم وزیر اعلی سندھ نے دیدیا ۔وزیر اعلی سندھ نے سندھ اسمبلی میں مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں سنگین غفلت 

ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ  ہوا۔ ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔لوگوں نے سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کردیا ۔ملبے تلے لوگوں کی باقیات کے باعث انتظامیہ محتاط انداز میں سرچ آپریشن کا دعویٰ کرہی تھی۔ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات کی برآمد گی نے انتظامی احتیاط کی قلعی کھول دی