ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک بھر میں سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

 ملک بھر میں سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:شہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ کے حساب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ میں نئے نرخوں کے مطابق 5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے,7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار روپے,10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے,12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹم لگوانے کے خواہشمند صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے سولر توانائی کی طرف منتقل ہونے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث سولر سسٹمز کی طلب بدستور برقرار ہے۔