آج شب شدید سردی اور دھند، موسم کل کیا رنگ دکھائے گا، میٹ آفس نے بتا دیا

Met Office forecast, Weather update, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: میٹ آفس نے بتایا ہے کہ آج رات بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان مذکورہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

بدھ کے روزموسم کی   صورتحال

    اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہے گی۔

     خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور شام/رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

   کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہر پڑنے کا امکان۔
 آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی10، کالام منفی 07،گلگت،استور، قلات منفی 06 ،گوپس، سری نگرمنفی 05،چترال منفی 04،بونجی، دیر، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔