آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، شاہ محمود قریشی

آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے۔ 
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ہے۔ بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ کو نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے، بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے انڈر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹوں کے وارث ہیں تو انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاء کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے، ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے، آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 7 پر ایڈجسٹمنٹ کی، باقی فارغ کردیں۔ 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عمران خان کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے، جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کیلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مہم کی قیادت کریں گے، جاوید ہاشمی کے شکر گزار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر صرف اور صرف سیکرٹری خارجہ کے دیکھنے کے لیے تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا۔ سائفر آنے کے بعد خان صاحب نے کہا جتنے بھی پارلیمنٹری لیڈرز ہیں سب کو بریف کیا جائے، سیکرٹری خارجہ نے تمام پارلیمنٹری لیڈرز کو سائفر پر بریفنگ بھی دی۔