ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کیلئے سارے راستے بند،اہم خبرآگئی

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پرپہلے اسپیکر ہاوس احتجاج کیا اور اب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ میں اسپیکر کی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے  اسپیکر کی رہائش گاہ جانے کا فیصلہ کیا، تمام اراکین اکٹھے مل کر اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ پہنچے لیکن انہیں اسپیکر ہاوس جانے سے بھی روک دیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-23/news-1674458347-7251.jpg

اسپیکر ہاؤس کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے لیکن وہاں بھی انہیں دروازے بند ملے، پی ٹی آئی اراکین کو مین گیٹ پر روک لیا گیا  جبکہ پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-23/news-1674458273-5358.jpg

ذرائع کے مطابق ارکان نے اپنے استعفے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو بھی ای میل کردیئے ہیں، اسلام آباد میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہے، منسٹر انکلیو ، خیبرپختونخوا ہاوس ، پنجاب ہاوس ، سندھ اور بلوچستان ہاوس کو جانے والے بھی راستہ بند ہیں۔