ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’معاشی بحران و مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے‘‘

’’معاشی بحران و مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سارے کرپٹ افراد کو جیل بھیج دیا گیا اب بتائیں کہ گزشتہ دو سال میں کس نے کس کی سرپرستی میں کرپشن کی، انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی سروے رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2019 میں کرپشن کی شرح زیادہ ہوئی ہے۔      

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے لاہور میں مختلف حلقوں میں کارکنوں سے ملاقات کی اور پارٹی دفاتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ عوام خان کی دوغلی پالیسی سے تنگ آچکی، معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کرپشن سے پاک ہوگیا، سارے کرپٹ افراد جیل میں بھیج دیے گئے۔ انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ نے تو عمران خان کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ گزشتہ دوسال میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔ عمران خان بتائیں کہ کس نے کرپشن کی اور انکے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں قمرالزمان کائرہ نے پارٹی کی سینئر رہنما شمیم نیازی کی عیادت بھی کی۔