ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج برائے خواتین میں پا ک ایران تعلقات پرسیمینار

لاہور کالج برائے خواتین میں پا ک ایران تعلقات پرسیمینار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے زیر اہتمام پاک ایران تعلقات کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد،، قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے خصوصی شرکت کی۔

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری، ڈائریکٹر ایرانی کلچرل سنٹر رضائی فرد، ڈاکٹر صحرائی، ڈاکٹر نور محمد شعبہ فارسی کی سربراہ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معاشی اور سماجی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں۔

ایرانی قونصل جنرل کی درخواست پر یوکرائن کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اہمیت ہمسایوں کی ہوتی ہے جب پاکستان بنا تو ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer