ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کراچی روانہ ہوگئے

بلاول بھٹو کراچی روانہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں پانچ روز قیام کے بعد کراچی روانہ ہوگئے، بلاول بھٹو کراچی اور ملتان کے دورے کے بعد ایک بار پھر لاہور کا رخ کریں گے اور لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔     

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی اور ملتان کے بعد لاہور واپس لاہور آئیں گے اور لاہور کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپنی سیاسی سرگرمیاں لاہور میں ہی رہ کر جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری مارچ میں لاہور سے وسطی پنجاب کے دیگر شہروں کا رخ کریں گے اور وسطی پنجاب میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی بار ایسوسی ایشنز، کسان، مزدور، طلبہ و خواتین کنونشنز سے بھی خطاب کریں گے۔