پنجاب یونیورسٹی کا 128 واں کا نووکیشن

پنجاب یونیورسٹی کا 128 واں کا نووکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کا 128 واں کا نووکیشن، کانووکیشن میں ایک ہزار 314 گریجویٹس کو ڈگریاں تقسیم کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں گورنر پنجاب کی جانب سےشرکت سے انکار پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیازاحمد نے کانووکیشن کی صدارت کی، کانووکیشن میں رجسٹرارڈاکٹر محمد خالد خان، قائم مقام کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، ایڈیشنل کنٹرولر راجہ شاہد جاوید،سنڈیکیٹ و سینیٹ ممبران، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران ، انتظامی عہدیداران، طلباو طالبات اور اُن کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرنیازاحمد اخترنےاس عزم کا اظہارکیا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی چارسوبہترین یونیورسٹیوں میں لائیں گے اور یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے عالمی ادارے کیو ایس رینکنگ کی 27 فروری کو جاری ہونیوالی درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ کانووکیشن  میں پی ایچ ڈی کے38، ایم ایس /ایم فل کے373، ایم اے/ایم ایس سی کے393اور بی ایس کے 267طلباؤ طالبات کو ڈگریاں جبکہ ایم ایس /ایم فل کے100، ایم اے /ایم کے 68اور انڈر گرایجوایٹس کے 75طلباؤ طالبات کو میڈلز دیئے گئے۔

یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ 2018 میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز، بی ایس اور ایم فل میں سب سے زیادہ تحقیقی مقالہ جات شائع کرنیوالے طلباء و طالبات کو بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سے نوازیں گے اور 20 اساتذہ کو بھی بیسٹ ریسرچر ایوارڈ دیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer