ویب ڈیسک: ٹک ٹاک اور اس کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکا میں بچوں کی آن لائن پرائیویسی سے متعلق مقدمہ 40 کروڑ ڈالر میں نمٹا لیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ٹک ٹاک پر الزام تھا کہ اس نے 13 سال سے کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات والدین کی اجازت کے بغیر جمع کیں اور بچوں کی پرائیویسی کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی۔
معاہدے کے تحت ٹک ٹاک 30 کروڑ ڈالر فوری طور پر ادا کرے گا جبکہ مزید 10 کروڑ ڈالر بعد میں ادا کیے جائیں گے امریکی حکام کے مطابق مقدمے کے بعد ٹک ٹاک کی ملکیت، انتظامی نظام اور پرائیویسی پالیسیز میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کمپنی کے امریکی جوائنٹ وینچر نے عدالت کو بتایا کہ اب صارفین کے لیے تاریخ پیدائش درج کرنا لازمی ہے اور کم عمر صارفین کی شناخت کے لیے خصوصی نظام بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔