ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کا گاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ، مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا جائزہ لیا

 بلاول بھٹو کا گاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ، مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ بروہی کمیونٹی کے گاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ کیا.

بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو گاؤں خیرمحمد بروہی کے مختلف گھروں میں جاکر مکینوں سے حال احوال دریافت کرتے رہے۔ 

 بلاول بھٹو کو گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر چیئرمین بلاول بھٹو نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔ 

بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکان کو مالکانہ حقوق کی دستاویزات بھی دے دیں۔