سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدوار کو سپورٹ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، جہاں دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی تھی وہاں ن لیگ امیدوار الیکشن نہیں لڑے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، فیصلہ سازی میں ہم مل کر فیصلہ کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ضمنی الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی ہے، مل کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں نے مل کر ضمنی انتخابات لڑیں گی، خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے، معاملات طے پاچکے ہیں، طے شدہ فارمولے کے تحت الیکشن لڑیں گے۔