ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹوں کی گرفتاری پر علیمہ خان کا دو ٹوک بیان

بیٹوں کی گرفتاری پر علیمہ خان کا دو ٹوک بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے 2 بیٹوں کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ان پر اور ان کے خاندان پر جتنا بھی دباؤ ڈال لیا جائے وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ میرا بیٹا، شوہر اور بہو ہمارے ساتھ تھے۔ جو لوگ میرے بیٹے شیر شاہ کو لے گئے وہی لوگ شاہ ریز کو بھی لے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام عوام تک نہ پہنچائیں۔ لیکن ہم نے بہت پہلے ہی طے کرلیا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے والدین سے پاکستان بننے کے وقت کی قربانیوں کے قصے سنے تھے، آج ہمیں بھی موقع ملا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ خاندان جو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر خوشی منا رہے تھے، ان کو گرفتار کرلیا گیا، حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے 2 بیٹوں شاہ ریز خان اور شیر شاہ خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ ریز عظیم کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت میں پولیس نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج منظر علی گل نے 8 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔