ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے فوری انصاف اور سہولیات کا نیا نظام متعارف

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے فوری انصاف اور سہولیات کا نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:اوورسیز پاکستانی کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن کے تحت خصوصی عدالتوں اور ایئرپورٹس پر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے ہر ضلع میں الگ عدالتیں قائم کی جائیں گی، جہاں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی اور عدالتی عمل کو تیز اور مؤثر بنانا ہے۔

کمیشن کے مطابق خصوصی عدالتی نظام کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں انتظامی و عدالتی اصلاحات کی تیاریاں بھی مکمل کی جا رہی ہیں۔

مزید برآں، ابتدائی مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر خصوصی فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ ان ڈیسک پر امیگریشن، کسٹمز اور دیگر امور سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے عملہ تعینات ہوگا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے یہ خصوصی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔