ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ کتب منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ کتب منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر کے 100سے زیادہ ممالک میں آج عالمی یوم کتب منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم کتاب ہر سال دنیا بھر میں 23 اپریل کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کی ابتدا 1995ء میں ہوئی، اس کے علاوہ برطانیہ اور امریکا میں کتابوں کا عالمی دن 4 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

عالمی یوم کتاب منانے کا مقصد کتاب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کتب بینی کے فروغ نہ پانے کی وجوہات میں کم شرح خواندگی، صارفین کی کم قوت خرید، حصول معلومات کیلئے موبائل، انٹرنیٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال، اچھی کتابوں کا کم ہوتا ہوا رجحان، حکومتی عدم سرپرستی اور لائبریریوں کیلئے مناسب وسائل کی عدم فراہمی کے علاوہ خاندان اور تعلیمی اداروں کی طرف سے کتب بینی کے فروغ کی کوششوں کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔

عالمی یوم کتاب کے موقع پر بک سیلرز اور پبلشرز کتابوں پر زیادہ ڈسکاؤنٹ دے کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بہت ساری کتابیں مفت بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہر سال کتاب میلہ لگتا ہے جو تقریباً دو ہفتے تک جاری رہتا ہے اور اس کتاب میلے میں 2 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی ناشرین شرکت کرتے ہیں اور 50 فیصد تک ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے۔