ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم لاگت رہائشی منصوبوں کے فروغ کا عزم، پنجاب حکومت متحرک

کم لاگت رہائشی منصوبوں کے فروغ کا عزم، پنجاب حکومت متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: حکومت پنجاب نے کم لاگت رہائشی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پھاٹا کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جسے عملی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر“ اور ”اپنی زمین اپنا گھر“ جیسے منصوبوں کے تحت کم آمدنی والے طبقات کو بلاسود قرضوں اور آسان اقساط پر گھروں کی فراہمی جاری ہے۔

کانفرنس میں شریک ملکی و غیر ملکی ماہرین نے بین الاقوامی تجربات سے سیکھنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا، جبکہ عالمی اداروں اور تنظیموں کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نہ صرف ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینا ہے بلکہ عام شہریوں کو اپنی رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔