ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم القدس کانفرنس کاجمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان

یوم القدس کانفرنس کاجمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان
کیپشن: jumma tul wida
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوم القدس کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا۔

یوم القدس کانفرنس کے شرکا نے اعلان کیا کہ جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، عوام یوم القدس اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں، مقررین نے قرار دیا کہ عرب دنیا کے اسرائیل کیساتھ تعلقات فلسطین اور مسلم امہ کیساتھ خیانت ہے، فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے خاتمہ تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔

فلسطین فاونڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیراہتمام منعقدہ القدس مرکز و محور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ رمضان المباک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا، عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔

  وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔