شوبز ستارے طلبہ کی آواز بن گئے

شوبز ستارے طلبہ کی آواز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: طلبہ کے امتحانات ملتوی کرانے کیلئے شوبز ستارے میدان میں آگئے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا کے کیسز میں ہوشربا اضافے کے باعث طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنےکیلئے آواز اٹھا دی،آغا علی نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ COVID-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  امتحانات کو ملتوی کریں۔

آغا علی نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا  کہ"مجھے پورے ملک سے طلباء کی جانب سے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے ہیں ان کے سبھی کہنے کا  کہ تقریبا  تمام انسٹی ٹیوٹ ، اسکول اور کالجز کی بندش  کے باعث آن لائن کلاسز لیں، اس کے علاوہ کورونا وائرس دن بدن زندگیاں نگلتا جار ہا ہے لہذا طلبہ کی زندگیوں کو کسی خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے یا امتحانات ملتوی کردیئے جائیں"۔

منشا پاشا اور عاصم اظہر نے بھی طلبہ کے حق میں آواز اٹھائی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طلبہ کی جانب سے #ImranKhanCancelExam کی مہم چلائی گئی جو بعدازاں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

واضح رہے کہ وزیرتعلیم شفقت محمودنے 18 اپریل کو شیڈول کے مطابق او اینڈ اے لیول کے امتحانات لینے کا اعلان کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer