وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی متوقع ملاقات کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع

GOVERNER MEETING
کیپشن: GOVERNER MEETING
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42ؒ:وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان متوقع ملاقات کیلئے بیک ڈورڈپلومیسی  شروع ہوگئی۔

ذرائع  کے مطابق گورنر پبجاب سےجہانگیر ترین کے حامی  اہم رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں راجہ ریاض اور صوبائی وزیراجمل چیمہ اور خیال احمدکاستروسمیت دیگر بھی شریک تھے ، راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنےتحفظات سے آگاہ کیا، گورنرپنجاب  نے جہانگیر ترین کےحامی  اہم رہنماؤں  کو  یقین دہانی کرائی  آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائےگا.

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانےکےلیے کردار ادا کروں گا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتمادکااظہارکرتاہےاورحکومت ملکی ترقی واستحکام کیلئےعملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور اور غر یب طبقے کے مسائل کاحل حکومت کی اولین تر جیح ہے،حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے، عام انتخابات 2023میں ہی ہونگے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں  ،انشاء اللہ تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی ۔

 گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غر یب دوستی  ہونے کا ثبوت ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی پینےکاصاف پانی فراہم کر نےکاوعدہ پورا کریگی اورفیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائےگا۔