ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو معمولی اضافہ دیکھا گیاجبکہ سرمایہ کار اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت کے منتظر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 101.9 ڈالر سے تجاوز کر گئی، ڈبلیو ٹی آئی تیل 93 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا جبکہ اماراتی مربن 110 ڈالر فی بیرل سے زائد کی قیمت پر فروخت ہونے لگا۔

تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق قیمتوں میں حالیہ اضافہ زیادہ تر مختصر مدتی خریداری کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے، نہ کہ بنیادی عوامل میں کسی بڑی تبدیلی کا،ان کے مطابق سفارتی صورتحال واضح ہونے تک تیل کی قیمتیں ایک محدود دائرے میں رہنے اور امریکا ایران تعلقات سے متعلق خبروں پر حساس رہنے کا امکان ہے۔

حالیہ حملوں کے بعد سعودی آرامکو نے آبنائے ہرمز کے راستے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے،ٹینکر ٹریکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی آرامکو نے اتوار کو خلیج کے اندر سات سپر ٹینکروں میں تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ بیرل خام تیل لادا۔

دریں اثنا، لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن کے چیئرمین مسعود سلیمان نے بتایا کہ ملک کے شارارہ آئل فیلڈ میں تیل کی پیداوار جزوی طور پر کم ہوئی ہے، تاہم انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔