سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا ۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.25 روپے سے کم ہوکر 277.22 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے کمی سے 279.07 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 4 پیسے کمی سے 321.93 روپے، برطانوی پاونڈ 34 پیسے سستا ہوکر 375.34 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.27 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 74.52 روپے کا ہوگیا۔