فاران یامین: ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں متین، الیشع، شمرون اور علی رضا شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔