طلحہ اشرف:شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
شہریوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔