مطالعہ کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر

مطالعہ کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)پڑھنے کے شوقین افراد کے لئے لاہور میں سرکاری سطح پر ایک اور پبلک لا ئبریری بنائی جائے گی، محکمہ آرکائیوز پنجاب نے لا ئبریری بنانے کی منظوری دے دی.

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس میں لاہور اور مظفر گڑھ میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے دو پبلک لائبریریاں بنانے کی منظوری دی گئی، لاہور میں بورڈ آف ریونیو ہاوسنگ سوسائیٹی میں لائبریری کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ جبکہ مظفر گڑھ میں لائبریری کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں، دونوں منصوبے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے تھے، ڈی جی پبلک لائیبریرز پنجاب ڈاکٹر عائشہ سعید سمیت متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے ای لائبریریز بند کرنے کرتے لائبریریز کے چیف لائبریرین سمیت تمام سٹاف  نوکریوں سے فارغ کر دیاتھا۔ جنوری 2018ء میں قائم ہونے والی ای لائبریریز کے سٹاف کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے نوکریوں سے نکال دیاگیا تھا،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای لائبریریز کے سٹاف کو بذریعہ ای میل نوکریوں سے نکالنے پر آگاہ کیا۔

ای لائبریریز کا انتظامی اختیار بھی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سرینڈر کر دیا تھا۔ لاہور سمیت پنجاب میں قائم 20 ای لائبریریز کی عمارتیں اور اثاثہ جات پنجاب سپورٹس بورڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا تھا،ن لیگ حکومت نے ای لائبریریز قائم کر کے انھیں پی آئی ٹی بی کے ماتحت کیا تھا۔       

M .SAJID .KHAN

Content Writer