مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہباز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نا کرنے کے حتمی فیصلہ کیلئے مولانا فضل الرحمن سے تیس تاریخ تک وقت مانگ لیا، ن لیگ کی قیادت ایک پیج پر ہے مگر پارٹی کو مکلمل طور پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کا پیغام مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا، مولانا فضل الرحمن نے دھرنے سے متعلق اپنا پیغام اور انتظامات سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حتمی فیصلہ کیلئے مولانا فضل الرحمن سے تیس تاریخ تک وقت مانگ لیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت ایک پیج پر ہے مگر پارٹی کو مکمل طور پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔ ملاقات میں جلد اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ہر محاذ پر بدترین ناکامیوں سے دوچار ہے۔

ملاقات میں جے آئی یو کے وفد میں سینیٹر مولانا عبدالففور حیدری، مولانا امجد خان، مفتی ابرار سمیت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں میں دو گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، جس میں مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کی ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کو سہراہا۔