حسین نواز اور کیپٹن صفدر کا نواز شریف کو زہر دینے کا الزام

 حسین نواز اور کیپٹن صفدر کا نواز شریف کو زہر دینے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کو زہر دینے کا الزام لگا دیا۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو، کسی کو شبے کا فائدہ نہ دیں،اگر میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا  کہ یہ آج کا نہیں بلکہ کافی عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے، پلیٹ لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر دینا بھی ہوسکتی  ہے۔

کیپٹن(ر) صفدر نے بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کو کھانے میں زہر دینے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے نواز شریف کو کھانے میں زہر دیا گیا، اتنی جلدی پلیٹ لیٹس کا گرنا ثابت کرتا ہے کہ گڑبڑ ہے، نواز شریف کا علاج سرکاری ہسپتال سے کرانے پر خاندان کو سخت تحفظات ہیں،انہیں فوری طور پر کسی نجی ہسپتال منتقل کیا جائے، میرے قائد کو کچھ ہوا تو عمران خان کی خیر نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو پیر کی شب کو طبیعت ناساز ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کی لیب رپورٹ بھی آگئی ہے،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار رہ گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer