ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اوربرونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ داتو سری سیٹیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پکرما جایا حاجی محمد یوسف سے ملاقات کی، یہ ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزراتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،انہوں نے پاکستان اور برونائی کے مضبوط تعاون کا اعتراف کیا۔

 ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت، رابطہ کاری، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا، اسحاق ڈار نے علاقائی استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ 

 مزیدبراں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے ملاقات  ہوئی،دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت ماحولیات اور باہمی روابط میں فروغ پر اتفاق کیاگیا، دونوں جانب سے مستقل روابط کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔