محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک   رہے گا، بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ 

جمعرات کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ شام یا رات  کے اوقات میں  مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چترال، دیر، کوہستان، سوات، ایبٹ آباد،  مانسہرہ، مردان، پشاور، کرم  اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر  برفباری  کا امکان ہے،  چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات  کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم  سرد اورخشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  جھنگ،خانیوال ،ملتان ،  بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ جبکہ مری،گلیات ، اٹک جہلم، چکوال  ، راولپنڈی اور میانوالی میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری  کا بھی  امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شمالی اضلاع  میں موسم سرد رہے گا،  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا، سندھ کے بالائی  اضلاع میں   ہلکی دھند اور چند اضلاع  میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، 

پہاڑوں پر برفباری کا  امکان ہے، کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔