شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار  کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں، سردار اویس لغاری، شیخ فیاض الدین اور میاں امتیاز بھی موجود تھے۔ 

شہباز شریف نے مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم اور سید باسط سلطان بخاری کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کو معاشی ترقی کا تحفہ پیش کرے گی، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، وفاق پاکستان کی نمائندگی، مظبوطی اور ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور اکائیوں کے وسائل میں اضافہ اور مسائل کا حل مسلم لیگ(ن) کی شاندار روایت رہی ہے۔ آپ کی شمولیت سے عوام کو مسائل سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، ان شاءاللہ۔ 

 مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔