"میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فون سروسز بند ہونے کے باعث مجھے دادی کے انتقال کی اطلاع دو گھنٹے تاخیر سے ملی،کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھے اطلاع کر دیتے۔
مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے، میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں،میاں صاحب کے سر سے ماں کادعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔

انہوں نے کہا کہ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی،اس کے بعد میں فوراً لاہور کی لیے روانہ ہو گئی، میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer