سٹی 42 : خضدار میں سکول بس پر دہشتگردی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
سینیٹر شاہ زیب درانی نے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ انڈیا پاکستان میں ریاستی دہشگردی کرا رہا ہے، انڈیا پراکسیز کے زریعے خطہ کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، خضدار میں واقعہ قابل مذمت ہے ۔
قرارداد کے مطابق سینیٹ شہدا کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہے، حکومت سانحہ خصدار کی تحقیقات کرے مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، عالمی برداری بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کا نوٹس لے ۔
قردادار کے متن میں لکھا گیا کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملہ بھارت نے پلان کیا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا، معصوم بچوں کے خلاف یہ ایک شرمناک اقدام اور ناقابل برداشت ہے، پوری قوم دہشت گردی کے اس بزدلانہ قوم کے خلاف متحد ہے۔
یاد رہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔