ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کارکردگی جانچنے کا منصوبہ سست روی کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کارکردگی جانچنے کا منصوبہ سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے شروع کیا گیا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔ چار ماہ سے پولیس پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر ماہ تمام اضلاع، بشمول لاہور، کی کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لیے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) طے کیے گئے تھے تاکہ پولیس کی کارکردگی کو شفاف انداز میں پرکھا جا سکے۔

پالیسی کے مطابق جن اضلاع میں تین ماہ تک پولیس کارکردگی بہتر نہ ہو، وہاں کے افسران کو تبدیل کیا جانا تھا۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور اضلاع کو سراہا جانا تھا۔تاہم اب تک نہ تو کسی ضلع کو تعریفی نوٹس ملا اور نہ ہی کسی کمزور کارکردگی والے ضلع میں انتظامی تبدیلی عمل میں لائی جا سکی ہے۔

مزید برآں، آئی جی آفس کی جانب سے ہر ماہ اضلاع کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کی جانی تھی، مگر یہ تسلسل بھی متاثر ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس منصوبے پر مؤثر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پولیس ریفارمز اور احتساب کا عمل بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔