ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ 2025-26: کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہوگا: حذیفہ رحمان

وفاقی بجٹ 2025-26: کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہوگا: حذیفہ رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اہم خبر ،  وفاقی بجٹ 2 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا جس میں حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو مزید بوجھ سے بچانا ہے۔

حذیفہ رحمان نے دفاعی بجٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں دفاع یا جنگ سے متعلق کوئی نیا مخصوص ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اور حکومت دفاعی ضروریات کو بخوبی سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو بجٹ، جدید ٹیکنالوجی اور وسائل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر ڈیفنس بجٹ سے متعلق غیر ضروری مبالغہ آرائی سے گریز کیا جانا چاہیے۔