عمران خان نےجنرل عاصم منیر کوبحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی بشریٰ بی بی کی کرپشن بےنقاب کرنےپر ہٹایا، وزیراعظم

Prime minister Nawaz Sharif, National Assembly Speech, City42
کیپشن: Screen Capture
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ جہاز کھڑے تھے جو غریب قوم کی پونجی سے خریدے گئے تھے، وہاں وہ جتھہ آگ لے کر پہنچ گیا، یہ صریحاً ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا 9 مئی کو جو گرفتاری پر جو تباہی ہوئی وہ سب نے دیکھا ۔ ہماری پیشیوں پر کوئی ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا تھا۔ عمران نیازی  ہمارے کیسز پر خود ہدایات دیتے تھے

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیا، عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا، عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔ یہ بات میں بلاخوف تردیدکہتاہوں یہ میرے علم میں ہے۔عمران نیازی نےکل کےٹویٹ میں پھرقوم کےسامنے جھوٹ بولا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا یہ بات میں بلا خوف کہہ رہا ہوں کیوں کہ میرے علم میں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران کی گرفتاری کے لئے نیب کےوارنٹس کابخدامجھے بھی علم نہیں تھا، انہوں نے کہا 60ارب روپے کوئی معمولی بات نہیں۔یہ پیسہ قومی خزانہ میں آنا چاہے تھا جو نہیں آیا۔مکہ مکرمہ کے ماڈل والی گھڑی کی جعلی رسید دیکرکوڑیوں کے بھاو بیچ دی۔ اس بڑا سنگین کیا مذاق ہو سکتا ہے؟

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا عمران نے ایک جعلی خط لہراکرپاک امریکاتعلقات کےپرخچےاڑادئیے۔عمران خان کے دور میں چین کےخلاف پروپیگنڈاکیاگیا
،وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20  اجلاس کے انعقاد پر چین کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا میں چین کوسلام پیش کرتاہوں اس نےجی 20اجلاس میں جانے سےانکار کردیا۔