پی آئی اے کراچی طیارہ حادثے کو 2سال بیت گئے

پی آئی اے کراچی طیارہ حادثے کو 2سال بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) پی آئی اے کراچی طیارہ حادثے کو دو سال بیت گئے، طیارہ  جاں بحق مسافروں کے ورثاء آج بھی اپنے پیاروں کی یادیں دل سے لگائے انکوائری رپورٹ کے منتظر ہیں ، حادثے میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی سمیت 105افراد شہید ہوئے ۔ 

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پروازپی کےآٹھ تین صفر تین، 22 مئی 2020 کو لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی لیکن بدقسمت طیارے میں سوارکسی بھی مسافرکویہ معلوم نہیں تھا کہ طیارہ کبھی بھی اپنی منزل مقصود پرنہیں پہنچ سکےگا،طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلےہی گر کر تباہ ہوگیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے8303 لاہور سے کراچی پہنچی تو پائلٹ کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بعدازاں طیارہ لینڈنگ سے قبل ہی رن وے سے ملحقہ رہائشی آبادی میں جاگرا بدقسمت طیارے میں ڈائریکٹر پروگرامنگ سٹی نیوز نیٹ ورک انصار نقوی سمیت 107 مسافر و جہاز کا عملہ سوارتھا، انصار نقوی عیدکی چھٹیاں منانےاپنےآبائی گھرجا رہے تھے۔ حادثے میں صرف دو مسافر ہی معجزاتی طور پر زندہ بچ سکے۔

پی آئی اےطیارےکےحادثےکی ابتدائی رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دارپائلٹ کو قرار دیا گیا تاہم اس وقت حکام کے مطابق طیارہ حادثہ کی مکمل رپورٹ آنے میں ایک سال لگ جائے گا لیکن اب دوسال گزرنے کے باوجود حادثے کی مکمل انکوائری رپورٹ جاری نہیں ہو سکی۔