ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی لائٹس بند، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور کا آغاز

پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی لائٹس بند، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور کا آغاز ہو گیا، پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی لائٹس بند کردی گئیں ۔ 

دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے، ارتھ آور رات 8:30 سے 9:30 تک منایا جائے گا ، ارتھ آور کے تحت دنیا بھر میں تمام غیر ضروری اضافی لائٹس بند کر دی گئیں۔ 

دنیا کے بیشتر ممالک میں ارتھ آور کے وقت مکمل اندھیرا کیا جاتا ہے۔ 

عالمی اداروں کی جانب سے 2030 تک صاف توانائی کے استعمال کو تین گنا بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

 ارتھ آور آرگنائزیشن کے مطابق ارتھ آور زمین کو بچانے کے لیے ایک گھنٹے سے آگے بڑھیں، قدرت سے جُڑیں زمین کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں، ارتھ آور موسمیاتی بحران کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی عوامی مہم ہے، صاف توانائی کے فروغ کے لیے عالمی تحریک میں شامل ہوں،زمین کے تحفظ کے لیے مثبت اقدامات کرنے کا وقت کم ہے ۔ 

ارتھ آور آرگنائزیشن کی جانب سے ارتھ آور 2025 ماحول کے تحفظ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا ۔ 

زمین کے لیے سب سے بڑا آور تخلیق کریں ارتھ آور 2025 کا مرکزی نعرہ ، ارتھ ڈے 2025 کا موضوع ہماری طاقت، ہمارا سیارہ! 

Bilal Arshad

Content Writer