حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ پر نظر ثانی کی اپیل مسترد

 حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ پر نظر ثانی کی اپیل مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے حسان نیازی کی نظرثانی اپیل کی درخواست خارج کی۔ عمران خان کےفوکل پرسن حسان نیازی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی۔جج سکندر خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیجانب سےحسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer