شہباز شریف کا ایرانی سفیر کو خط

شہباز شریف کا ایرانی سفیر کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایران کے سفیر کو خط لکھ کر کرونا وائرس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان میں ایرانی سفیر سید علی حسینی کو لکھا کے 19 مارچ کو آپ کے خط پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایران کے برادر عوام کو کورونا سے درپیش مشکلات کا جان کر دلی دکھ اور پریشانی ہوئی۔ انہوں نے لکھا ہمیں کورونا کے مشترکہ چیلنج اور بحران کا سامنا ہے، جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے، ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کورونا کی پیدا شدہ صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔

 آپ نے بجا کہا کہ کورونا کے مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ ایران پر پابندیاں ناقابل قبول اور درپیش چیلنج کے مقابلے میں رکاوٹ ہیں انسانی تکالیف کو دور کرنے کے لے یک جہتی اور مدد کی ضرورت ہے ناکہ پابندیوں اور سزا کا راستہ اپنایا جائے۔ ایران کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قوانین اور عالمی انسانی اقدار کی بالادستی کے ذریعے ایرانی عوام سے یک جہتی کرنا ہوگی۔

شہباز شریف نے خط می مزید لکھا کہ اسلامی ممالک کی طرف سے برادر ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی اور معاونت کا اظہار ہونا چاہئے۔ کورونا وائرس مشترکہ طور پر انسانیت کا دشمن ہے، متحد ہوکر اور عالمی برادری کے تعاون سے ہی اس پر قابو پاسکتے ہیں۔ میں نے پارلیمانی قیادت کو آپ سے رابطے اور مل کر آگے بڑھنے کی حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔