(سٹی42) ای چالان جمع کروانا ہوگیا نہایت آسان، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی،یوبی ایل،ایچ بی ایل اور ایم سی بی بینک کےمابین الیکٹرانک چالان کے حوالے سے معاہدہ طےپاگیا ۔
ذرائع کے مطابق اب پنجاب،نیشنل سمیت پرائیویٹ بینک میں بھی ای چالان جمع ہوسکے گا ، محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد پرائیویٹ بنک اکاؤنٹ ہولڈزای پیمنٹ کےذریعےجرمانےکی ادائیگی کرسکیں گےجبکہ بہت جلدون لنک کےذریعےاے ٹی ایم سےبھی ای چالان جرمانہ جمع کرایاجاسکے گا،نجی بینک ادائیگی سے متعلق جان کاری کیلئے ایپ بھی متعارف کرائیں گے جس پرشہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونیوالےای چالان آن لائن چیک کرسکیں گے۔