لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) رمضان المبارک میں لاہوریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، مقدس مہینے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنا نے کیلئے وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو چیف کو مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، اس سلسلے میں لیسکو چیف کو مراسلہ جاری کیا گیا،کمپنی کو آمد رمضان سے قبل ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن سسٹم کو درست کرنے اور اضافی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، جاری کردہ مراسلہ میں بیان کیاگیاکہ رمضان المبارک میں کرپشن اوربجلی چوری کےخلاف مہم مزیدکامیاب ہوگی۔

علاوہ ازیں وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو کو ہدایات جاری کیں کہرمضان المبارک کی آمد سےقبل کمپنی کےٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن سسٹم کوٹھیک کیاجائے اوردرختوں کی کٹائی اوراضافی ٹرانسفارمر کی تنصیب کویقینی بنایاجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer