شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے تعاون سے ڈاکٹروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

 شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے تعاون سے ڈاکٹروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
کیپشن: City42 - Kidney, Jinnah Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) گردوں کے مریضوں کیلئے اچھی خبر ، جناح ہسپتال میں شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے تعاون سے گردوں کی پیوند کاری شروع ہو گئی۔

 ڈی جی خان کے 32 سالہ فضل الرحمن کو اس کی بڑی بہن مسرت بی بی نے گردے کا عطیہ دیا۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض اور ڈونر دونوں روبصحت ہیں۔ جناح ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم جعفری ، ڈاکٹر نوید اقبال، ڈاکٹر شبیر چودھری ڈاکٹر اسد الرحمن ، ڈاکٹر عثمان انور، ڈاکٹر جنید ، نفرالوجسٹ پروفیسر شفیق چیمہ ، انستھیٹسٹ ڈاکٹر لیاقت علی پر مشتمل ٹیم نے فضل الرحمن کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا۔

 گردے کی پیوند کاری کا آپریشن شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے تعاون سے مفت کیا گیا۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید نے کہا ہے کہ تین سال بعد دوبارہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولت شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کی مدد سے فراہم کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer