جناح ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

جناح ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) جناح ہسپتال میں شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے تعاون سے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ، ڈی جی خان کے رہائشی 32 سالہ فضل الرحمٰن کو اس کی بڑی بہن مسرت بی بی نے گردے کا عطیہ دیا۔

جناح ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم جعفری، ڈاکٹر نوید اقبال، ڈاکٹر شبیر چوہدری ڈاکٹر اسد الرحمٰن، ڈاکٹر عثمان انور اور ڈاکٹر جنید، نفرالوجسٹ پروفیسر شفیق چیمہ، انستھیٹسٹ ڈاکٹر لیاقت علی پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی خان کے رہائشی 32 سالہ فضل الرحمٰن کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا۔ مریض کو گردے کا عطیہ اس کی بڑی بہن 38 سالہ مسرت بی بی نے دیا۔

شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے تعاون سے گردے کی پیوندکاری کا آپریشن مفت کیا گیا۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض اور ڈونر دونوں روبصت ہیں۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہے کہ تین برس کے وقفے کے بعد دوبارہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولت شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کی مدد سے فراہم کی جارہی ہے۔